اردو
Surah تكویر - Aya count 29
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
( 1 ) جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ
( 2 ) جب تارے بےنور ہو جائیں گے
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
( 3 ) اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
( 4 ) اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
( 5 ) اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
( 6 ) اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
( 7 ) اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
( 8 ) اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ
( 9 ) کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
( 10 ) اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
( 11 ) اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
( 12 ) اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
( 13 ) اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ
( 14 ) تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
( 15 ) ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
( 16 ) (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
( 17 ) اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
( 18 ) اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
( 19 ) کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
( 20 ) جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
( 21 ) سردار (اور) امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ
( 22 ) اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
( 23 ) بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
( 24 ) اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ
( 25 ) اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
( 26 ) پھر تم کدھر جا رہے ہو
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
( 27 ) یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ
( 28 ) (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
( 29 ) اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے