زیر نظر تفسیر جدید عربی تفاسیر میں ایک نہایت ممتاز تفسیرہے جوحسب ذیل خصوصیات کى حامل ہے: 1- یہ اسرائیلى اورضعیف روایات سے پاک ہے. 2- اسمیں صرفی ونحوی مباحث اورالفاظ کی لغوی تحقیق سے بالعموم احترازکیا گیا ہے. 3- احادیث کے حوالوں کا بھی اسمیں زیادہ التزام نہیں ہے لیکن اسکے باوجود اسکا منہج سلفی تفاسیرکے عین مطابق ہے. 4- فقہی اختلافات سے بھی بالعموم احترازکیا گیا ہے. 5- بغیرکسی ادعا کے ربط آیات کا ایسا التزام ہے جوتکلف وتعمق سے پاک ہے. 6- نہایت سادہ اورسلیس عربی میں آیت کا مفہوم فاضل مفسرنے اپنی خداداد فہم اورقرآنی بصیرت کی روشنی میں واضح کیا ہے. 7- قصص وواقعات سے عبروحکم کا استنباط بھی خوب اورنہایت عجیب ہے. 8- اسی طرح بعض آیات سے مسائل کا استنباط واستخراج بھی قابل داد ہے. 9- غیرضروری اورلا طائل مباحث سے بھی یہ تفسیرپاک ہے. 10- حشووزائد اورخواہ مخواہ کی طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے. مذکورہ خصوصیات کی وجہ سے یہ تفسیرایک منفرد مقام کی حامل اورعرب علماء میں نہایت مقبول اورمعروف ہے.
Author: عبد الرحمن بن ناصر السعدي
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Publisher: مكتبة دار السلام
دنیائے عرب کے نامور محدث, مفسر اور محقق علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تقریر" اسلامی عقیدہ "جسمیں اسلام کے عقیدہ توحید کی اہمیت وحقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان مشرکانہ عقائد ونظریات کی وضاحت کی گئی ہے جو غیر اسلامی تہذیبوں کے اثرات کیوجہ سے مسلمانوں کی زندگیوں میں داخل ہوگئے ہیں.
Author: محمد ناصر الدين الألباني
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں خوشگوار زندگی گزارنے کے تقریباً بارہ اصول وضوابط بیان کئے گئے ہیں جن کو اپنا کر انسان سعادت وخوش بختی کی زندگی گزار سکتا ہے اور آخرت میں جنت الفردوس کا مستحق ہوسکتا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ اٹھائیں .
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قرآن كريم كے آخری تین پاروں کی تفسیر اور مسلما نوں کیلئے اہم احکام ومسائل:یہ مختصرکتاب مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والی ضروری چیزوں مثلا:قرآن ,تفسیر,عقدی وفقہی احکام اورفضائل وغیرہ کوشامل ہے اوریہ کتاب دوجزء پرمشتمل ہے: پہلاجزء:قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیرپرمشتمل ہے جو شیخ محمد اشقرکی کتاب "زبدۃ التفسیر"سے مأخوذہے. دوسرا جزء: مسلمان کیلئے اہم احکام ومسائل پرمشتمل ہے جیسے احکام تجوید, عقیدے سے متعلق 62سوال, توحید کے بارے میں سنجیدہ مکالمہ, اسلام کے احکام [شہادتین, طہارت, نماز, زکاۃ, حج], متفرق فوائد,جھاڑپھونک, دعا, اذکار, 100فضیلت, 70نہی, کیفیت وضو ونماز مصوَّر (نقشہ کے ساتھ),ہمیشگی کا سفر.
Author: گروہ علماء
Publisher: http://www.tafseer.info
زیر نظر کتاب میں تبلیغی جماعت کے عقائد, افکار, نظریات اور مقاصد کی نقاب کشائی کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یوں تو دین اسلام میں بدعات کا اضافہ اب روز مرہ کا معمول بن چکا ہے لیکن اذکاروظائف میں خصوصا اتنی زیادہ خود ساختہ اورغیرمسنون چیزیں شامل کردی گئی ہیں کہ مسنون ادعیہ واذکار طاق نسیاں بن کررہ گئے ہیں- دیگرخود ساختہ اورغیرمسنون اذکارووظائف کی طرح درودوسلام میں بھی بہت سے خود ساختہ اورغیرمسنون درودوسلام رائج ہوچکے ہیں- مثلا درود تاج’ درود لکھی’ درود مقدس’ درود اکبر’ درود ماہی’ درود تنجینا وغیرہ- ان میں سے ہردرود کے پڑھنے کا طریقہ اوروقت الگ الگ بتایا گیا ہے اورانکے فوائد (جوکہ زیادہ تردنیاوی ہیں) کا بھی الگ الگ تذکرہ کتب میں لکھا گیا ہے- مذکورہ درودوں میں سے کوئی ایک درود بھی ایسا نہیں جس کے الفاظ رسول اکرم صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوں- لہذا انہیں پڑھنے کا طریقہ اوران سے حاصل ہونے والے فوائد از خود باطل ٹھرتے ہیں-
Author: محمد إقبال كيلاني
Reveiwers: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
Publisher: مكتبة دار السلام